ایس پی   احتشام کا گورنمنٹ طبی کالج کے طلبہ کو خطاب

ایس پی احتشام کا گورنمنٹ طبی کالج کے طلبہ کو خطاب



  گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ میں ا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں   ڈاکٹر احتشام وقارب، ایس پی ، گملا، جھارکھنڈ تشریف لائے ،انہوں نے گورنمنٹ طبی کالج کے طلبہ کہ خطاب کیا۔ موصوف  2015 بیچ کے  آئی پی ایس  آفیسر ہیں ، اس وقت ضلع گملا ،  صوبہ جھارکھنڈمیں ، ایس پی کے عہدے پرفائز ہیں، انہوں نے''ایم بی بی ایس  ''اور '' ایم ڈی''   کے بعدسول سروس میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ، گورنمنٹ طبی کالج میں موصوف کی تشریف آوری ہم سب کے لیے بے حد مسرت کا باعث ہے ۔اس کے لیے ہم سب ان کے مشکور ہیں ۔ موصوف نے تقریباً ایک گھنٹے کا تشجیعی خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے سول سروس کی تیاری ، خدشات، مشکلات اور امکانات کے پہلوؤں پر تفصیل سے بات کی ۔اپنے لکچر کے دوران انہوں اس بات کی وضاحت کی کہ سول سروس کا امتحان ایک صاف شفاف  امتحان ہوتا ہے ، اس کو ہر طرح کی عصبیت سےپاک رکھنے کی پوری کوشش کی جاتی ہے ۔اس امتحان کا نصاب چوں کہ کافی طویل ہے اس لیے اس کو مکمل کرنے کے لیے لمبا عرصہ درکار ہوتا ہے ، لیکن اگر ہدف متعین کرکے  ،یکسوئی کے ساتھ  اسٹڈی کی جائے تو کوئی مشکل نہیں ہے، ایک اوسط ذہن کا طالب علم بھی اس امتحان میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے، کیوں کہ یہ بھی ایک عام امتحان کی طرح سے ایک امتحان  ہے ،بس سول سروس کے مقصد کو مد نظر رکھ کر تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹرویو میں  زیادہ تر سوالات امیدوار کے بایودیٹا سے ہی عموما ہوتے ہیں۔اس سروس میں بھی  آنے کے کیے لوگوں کو ترغیب دینے کی ضرور  ت ہے۔موصوف کے خطاب کے بعد سوالات وجوابات کا بھی ایک شیشن رکھا گیا ،جس میں انہوں نے کالج کے متعدد پی جی اسکالرز اور اساتذہ کے سوالات کا جواب دیا ۔سول سروس میں آپشنل سبجیکٹ کے تعلق سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر کے لیے کسی نئے سبجیکٹ کو آپشنل سبجیکٹ کے طور پر منتخب کرنے کے بجائے بہتر ہے کہ میڈیکل سائنس کو ہی آپشنل سبجیکٹ بنائیں کیونکہ کہ  ایک ڈاکٹر اس  سبجیکٹ میں لمبا عرصہ لگایاہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس سبجیکٹ میں اب تک کامیابی کا تناسب بھی بہت اچھا رہاہےاور طب یونانی میں بھی چوں کہ ماڈرن میڈیسن کی پڑھائی ہوتی ہے اس لئے طب یونانی کےگریجوٹ بھی اس سبجیکٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں ان کوبھی اس میں کوئی دقت نہیں ہوگی ۔

 اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر راغب احمد ناز پی جی اسکالرشعبہ  پی ایس ایم نے کی، پروگرام کا آغاز ڈاکٹر امان اللہ جمالی، پی جی شعبہ ماہیت الامراض  کی تلاوت قرآن سے ہوا ، ڈاکٹر تنویر عالم اسسٹنٹ پروفیسر، پی ایس ایم، نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ، انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ اس سروس میں مسلمانوں کی نمائندگی مجموعی طور پر محض ڈھائی سے پانچ فیصد ہی ہے جب کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی سترہ فیصد ہے، اس تناسب میں کمی کی بنیادی وجہ ہماری اس سروس سے بے توجہی ہے۔ ڈاکٹر شمیم اختر اسسٹنٹ پروفیسر ماہیت الامراض نے  گلدستہ پیش کیا ، ڈاکٹر نظام ایسوسیٹ پروفیسرعلم الادویہ نے میمنٹو پیش کیا اور کالج کےموجودہ پرنسپل پروفیسر توحید کبریا نے شال اور کلمات تشکر پیش کرکے مہمان خصوصی کی عزت افزائی کی اوربڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کےموٹیوشنل لکچرس کروانے کی بات کہی۔اسی کے  ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس پروگرام کو منعقد کروانے میں ڈاکٹر محمد تنویر عالم (کُلیات)، ڈاکٹر محمد نظم الدین، ڈاکٹر محمد رضی احمد، ڈاکٹر محمد نجیب، ڈاکٹر انس, ڈاکٹر محفوظ، ڈاکٹر فخر الحق، ڈاکٹر مظفر اسلام، ڈاکٹر رضیہ شاہین، مختار وامق اور اشرف جمال پیش پیش رہے

0 Response to " ایس پی احتشام کا گورنمنٹ طبی کالج کے طلبہ کو خطاب"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article