جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ پھلواری شریف پٹنہ ایک تعارف ،

جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ پھلواری شریف پٹنہ ایک تعارف ،


صوبہ بہار کے دارالحکومت شہر پٹنہ کے پھلواری شریف فیڈرل کالونی عیسی پور میں  ایک جاذب وپرکشش پانچ  منزلہ عمارت  محتاج تعارف نہیں ہے ۔اس ادارہ کا قیام تقریباً سات سال قبل لڑکیوں کے لئے دینی وعصری تعلیم وتربیت کے غرض سے کیا گیا تھا ۔اس ادارہ کے بانی سابق امیر شریعت امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سید مولانا سید نظام الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔ادارہ کو اکابرین کی سرپرستی اور حمایت حاصل ہے ۔اس وقت ادارہ کی مکمل سرپرستی حضرت مولانا سید عبد الواحد صاحب ندوی اور ان کی اہلیہ محترمہ کر رہی ہیں ۔موصوف محترم درس وتدریس کے شعبہ سے جڑے ہوئے ہیں، اس وقت موصوف محترم ایک سرکاری کالج میں شعبۂ عربی میں پروفیسر ہیں، اہلیہ محترمہ جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ یوپی کی فاضلہ ہیں ۔ادارہ کا نصاب تعلیم، طریقۂ تعلیم، اور نظام تعلیم یہ سب حضرت مولانا سید نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ نے ترتیب دی تھی ۔لیکن اب وقت وحالات کے تحت اس میں ترمیم واضافہ کے ساتھ سید مولانا عبدالواحد صاحب ترتيب دیتے ہیں ۔مولانا محترم اور ان کی اہلیہ محترمہ کی جہد مسلسل اور کاوش سے ادارہ خاموشی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔کثیر تعداد میں مقامی وبیرونی طالبات یہاں تعلیم وتربیت حاصل کررہی ہے ۔ہاسٹل کا بھی بہترین نظم ونسق ہے ۔

واضح رہے کہ اس ادارہ  کا نصاب سات سالہ ہے۔ایک سال فاونڈیش کورس ہےاور چھ سال میں  عالمیت کے ساتھ میٹرک تک کی مکمل ٹھوس تعلیم دی جاتی ہے ۔شروع سے آخرتک سی بی ایس سی کی کتابیں شامل نصاب ہیں۔خصوصیت کے ساتھ عربی، اردو، ہندی اور انگریزی زبانیں پڑھائ جاتی ہیں۔فقہ اور اصول فقہ میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ عورتوں کے مسائل سے انہیں اچھی طرح روبرو کرایا جائے ۔عالمیت کے نصاب میں۔ناظرہ قرآن،تجوید، ترجمہ تفسیر، حدیث،فقہ،تاریخ ، سیرت و سوانح داخل ہےاور میٹرک تک کے نصاب میں اسکول کا نصاب شامل ہے ۔نیز ساتھ  امور خانہ داری، سلائ بنائ اور کمپیوٹر کی تعلیم اور عملی مشق کا عمدہ نظم ونسق  ہے۔بچیوں کے لئے  شعبۂ حفظ کا الگ سےنظام ہے۔مزید بڑی بچیوں کے لئے جو دین علوم ومسائل سے بالکل ناواقف ہیں ان کے لئے ایک سالہ اسلامیات میں ڈپلومہ کا کورس رکھا گیا ہےتاکہ ایک سال کی مختصر مدت میں دین کی بنیادی باتیں جان لیں اورعملی طور پر تربیت یافتہ بنیں ۔

تعلیم کے ساتھ تربیت پر خاص توجہ دی جاتی  ہے،پردہ کےساتھ اسلامی ماحول میں اچھی تعلیم، اچھی تربیت،سنجیدگی، سلیقہ مندی،صاف ستھری رہایش، گھرجیسا کھانا پینا، اور ہوسٹل میں سہولیات کی بنیادی ساری چیزیں دستیاب ہیں۔ایک پڑھنے والی لڑکی کے لئے وہ سب کچھ موجود ہے جن کی ضروریات محسوس ہوتی ہیں ۔اس ادارہ کا مقصد یہ ہےکہ جو بچیاں ابتدائی عمر (دس سال سے کم) کی ہیں  ان کا دینی مزاج پیدا ہو، دینی و عصری دونوں تعلیم دے دی جاۓ تاکہ دینی وا خلاقی ایسی تربیت ہوسکے جس سے کہ پوری زندگی دین پر عمل پیرا ہو اور دوسری بہنوں تک اس کی فکر کے ساتھ ایک مثالی بہن، بہو اور ماں بن کرمعاشرہ کو صحیح اور درست راہ کی طرف گامزن کرکے ایک انقلاب برپا کرے۔ میٹرک وعالمیت کے بعد آگے کی تعلیم کے دروازے کھلے ہیں،جہاں تک چاہیں بچیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔

آج اسکول و کالج کا ماحول بہتر نظر نہیں آرہا ہے ،مخلوط تعلیمی نظام نے بڑی خرابیاں پیدا کردی ہیں ۔دینی تعلیمات نہ ہونے کی بنا پر بچیاں ارتداد کی شکار ہو رہی ہیں، اخلاقی گراوٹ تو اللہ کی پناہ۔بچیاں غیر محفوظ ہیں۔ایمان و عقائد خطرے میں ہیں۔دین و دنیا دونوں سے دور ہوتی جارہی ہیں ۔ایسے حالات میں جامعة المؤمنات جیسے ادارے کی خدمات اللہ کا انعام ہے، اس طرح کے اداروں کو طاقت و قوت پہنچانا چاہیے اور اپنی بچیوں کے لئے ایسے ہی اداروں کا انتخاب کرنا چاہیے جہاں اس کی اسلامی تعلیمات اور تربیت ہوسکے ۔یہ ادارہ ہر گز کمرشیل نہیں ہے۔بہت رعایت کے ساتھ فیس رکھی گئ ہے ۔فیس رکھنے کا مقصد دو ہے۔ایک تو مفت خوری کی عادت نہ لگے دوسرے یہ کہ ادارہ کا صرف چندہ پر انحصار نہ ہو۔

امت مسلمہ کے ہر فرد کی یہ دینی وملی فریضہ ہے کہ اس طرح کے ادارہ کو قائم کریں، مضبوط ومستحکم کریں ۔

ہماری گزارش ہے کہ آپ  جامعة المؤمنات تشریف لائیں ، یہاں کے نظامی خاکہ دیکھیں ۔ اور نظام کو بہتر سے بہتر بنانے میں ہمیں اپنا قیمتی مشورہ دیں۔

ایک دوسرےکےمشورے، مشاہدے اور تجربے سےان شاء اللہ ہم سب کو فائدہ پہونچے گا۔

*یکم مئی سے جامعہ کا نیا تعلیمی سفر شروع ہو رہا ہے۔نئے داخلے جاری ہیں ۔

دعا فرمائیں کہ یہ سال بھی جامعہ کے لئے نیک فال ثابت ہو  

0 Response to " جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ پھلواری شریف پٹنہ ایک تعارف ،"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article