جے پربھا میدانتا اسپتال نے گیا میں ایک مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا

جے پربھا میدانتا اسپتال نے گیا میں ایک مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا


خواتین کو سروائیکل کینسر اور بریسٹ کینسر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


 بہار کا پہلا اسپتال جے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی جہاں رنگ(ڈائی) کے ذریعے کینسر کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔


 گیا،16دسمبر۔۔۔۔  ہر سال دنیا بھر میں جتنے لوگوں کا کینسر ہوتا ہے ان میں بریسٹ کینسر معاملے تقریباً 12.5 فیصد ہوتے ہیں۔  اگرچہ یہ مرد اور خواتین دونوں کو ہو سکتا ہے لیکن یہ بیماری خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے، اسے دنیا کا سب سےعام کینسرکہاجاسکتا ہے۔یہ باتیں جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کی سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر نہاریکا رائے نے 16 دسمبربروز سنیچر کہیں۔ جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کی طرف سے دو پروگرام منعقد کئے گئے۔ سب سے پہلے ایک مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح اے این ایم ایم سی ایچ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم ایس کے نے کیا۔ پروفیسربنودشنکر سنگھ نے کیا۔انہوں نے اس موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس کیمپ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  لوگوں نے ڈاکٹر سے بریسٹ کینسر اور سرویکس اور سروائیکل کینسر سے متعلق اہم باتوں کی جانکاری حاصل کیں۔ اس کے بعدگیاکے ریسٹورنٹ یو چائنا میں جئے پربھا میدانتا اسپتال کی طرف سے ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر نہاریکا رائے، سینئر کنسلٹنٹ، جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال اور ڈاکٹر سریتا شرما، سینئر گائناکالوجسٹ، جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی نے شرکت کی۔ اسپتال میں چھاتی(بریسٹ،) کینسر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔کینسر اور سروائیکل کینسر کے بارے میں مزید جانکاری فراہم کی ۔

ڈاکٹر نہاریکا رائے سینئر کنسلٹنٹ جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال نے کہا کہ چھاتی میں گانٹھ پڑنا سب سے عام علامت ہے۔ چھاتی کا کینسر چھاتی کے اندر گانٹھ بننے سے شروع ہوتا ہے، اس لیے اگر آپ کو نپل میں گانٹھ محسوس ہوتی ہے تو وقت ضائع کیے بغیر ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور چیک کروائیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ گانٹھ 2 سینٹی میٹر سے چھوٹی ہو اور ابتدائی دنوں میں اس کی نشاندہی کر لی جائے تو چھاتی کے کینسر سے بچاجا سکتا ہے۔

 ابتدائی تحقیقات میں اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ کینسر بغل میں تو نہیں پھیل رہا اگر پھیل رہا ہے تو مسئلہ ہے۔جب بھی کینسر کی بات ہوتی ہے تو لوگ سوچتے ہیں کہ انہیں کیموتھراپی لینا پڑے گی لیکن بریسٹ کینسر میں اگر گانٹھ ایک سینٹی میٹر سے کم ہو تو کیمو تھراپی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

*جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی میں خصوصی سہولت*

 جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال بہار کا پہلا اسپتال ہے جہاں چھاتی کا کینسر ہے یا نہیں اس کا پتہ لگانے کے لیے رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کے ڈاکٹر انڈو سائین گرین اور میتھیلین بلیو ڈائی کا استعمال کرکے یہ پتہ لگاتے ہیں کہ چھاتی اور بغلوں میں کوئی گانٹھ ہیں یا نہیں۔یہ جدید ٹیکنالوجی ہے جو بہار کے کسی اسپتال میں دستیاب نہیں ہے۔

 اس موقع پر جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کی سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سریتا شرما نے سروائیکل کینسر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 2030 تک سروائیکل کینسر کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔  ہمیں اس بات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کہ عالمی ادارہ صحت کا یہ ہدف کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ معلومات ہمارے آس پاس کی 15 سے 45 سال کی لڑکیوں اور خواتین تک پہنچائی جائیں تاکہ وہ اس بیماری سے بچ سکیں۔شادی شدہ خواتین کو بھی اس میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں خون بہنے اور خارج ہونے کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔اگر ان مسائل پر توجہ دی جائے تو رحم کے کینسر کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے رحم کے کینسر کے بارے میں بتایا کہ تین طریقے ہیں جن سے اس کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔  سب سے پہلا یہ کہ 15 سال یا اس سے کم عمر کی لڑکیوں کو وقت پر ویکسین لگوانی چاہیے، دوم 35 سے 45 سال کی خواتین کا معیاری ٹیسٹ کرانا چاہیے۔  تیسرا رحم سے متعلق بیماری کا علاج کروائیں، یہ ضروری نہیں کہ علاج صرف کینسر کی صورت میں ہی کیا جائے، سرویکس میں انفیکشن ہونے کی صورت میں بھی علاج ضروری ہے۔

0 Response to " جے پربھا میدانتا اسپتال نے گیا میں ایک مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا "

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article