ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے انصاف ٹائمس کے چیف ایڈیٹر نوجوان صحافی سیف الرحمن کو اعزازیہ سند سے نوازا گیا۔
ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے انصاف ٹائمس کے چیف ایڈیٹر نوجوان صحافی سیف الرحمن کو اعزازیہ سند سے نوازا گیا۔
پھلواری شریف پٹنہ مورخہ (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم)
نوجوان صحافی سیف الرحمن کو سماجی ومعاشرتی، اور صحافتی خدمات کی بنا پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے محمد ضیاء العظیم برانچ اونر ضیائے حق فاؤنڈیشن پٹنہ کے ہاتھ اعزازیہ سند سے نوازتے ہوئے سیف الرحمن کو ضیائے حق فاؤنڈیشن کا ممبر بنایا گیا ۔
ڈاکٹر صالحہ صدیقی چئیر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن نے بھی سیف الرحمن کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن کے جملہ اراکین نئی نسل کے نوجوان صحافی سیف الرحمن کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا گو ہیں، ضیائے حق فاؤنڈیشن خصوصی طور پر نئی نسل کے شعراء وادباء اور صحافی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔
سیف الرحمن کا تعلق مظفر پور ضلع کے کٹائی سے سے ہے ،اس وقت آپ متبادل میڈیا میں اور زمینی سطح پر اپنی خدمات بڑی ذمہ داری سے انجام دے رہے ہیں ۔ آپ قوم وملت کا درد اپنے سینے میں رکھتے ہیں،
سیف الرحمان نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے صحافت میں بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اس وقت آپ انصاف ٹائمس کے نام سے اُردُو،ہندی و انگریزی زبان میں آن لائن نیوز ویب سائٹ و یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں جس کا ای-پپر و ای-میگزین بھی نکلتا ہے، سيف الرحمٰن اِنصاف ٹائمس کے چیف ایڈیٹر اور اُن کے دوست افتخار عالم اُس کے ڈائرکٹر ہے، دونوں نے اِنصاف ٹائمس کا قیام بہار میں متبادل میڈیا میں مسلمانوں،دلتوں اور خواتین سمیت دیگر بے آواز طبقات کی مضبوط آواز قائم کرنے کےلئے کیا ہے، اس کے علاوہ سیف الرحمٰن روزنامہ سہارا کے مستقل کالم نگار ہے اور اردو ،ہندی کے اخبارات و پورٹلس پر مستقل قومی،سماجی،ملکی مسائل پر لکھتے رہتے ہیں، ساتھ ساتھ ملت ٹائمز میں بھی بطور بیورو چیف کے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، صحافت کے علاوہ سیف الرحمٰن الیکشن منیجمنٹ و الیکشن ایڈورٹزمنٹ کی ایک کمپنی بھی سوشل امپیکٹ ٹیم (ایس.آئی.ٹی) کے نام سے چلا رہے ہیں جس کے موصوف كو-ڈائریکٹر ہے
ایوارڈ دیتے وقت ضیاء العضیم نے کہا کہ یقیناً اللہ رب العزت نے انسانوں کے مزاج کے مطابق اس دنیا کی تخلیق کرتے ہوئے نعمتوں کے انبار عطاء کر کے ان پر بےپناہ احسانات کئے ہیں ، اگر ان احسانات اور نعمتوں کو شمار کرنا چاہے تو ناممکن ومحال ہے، چنانچہ ارشاد ربانی ہے,, وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ-
ترجمہ:
اور اگر تم اللہ کی نعمتیں شمار کرنا چاہو تو انہیں شمار نہیں کرسکو گے۔ اور انہیں نعمتوں میں سے ایک نعمت صحافت کا علم بھی ہے،
اور صحافت وہ علم وفن ہے جو عدل وانصاف اور صداقت کا تقاضہ کرتا ہے، اور وصف صحافت دراصل سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے، لکھنے، اور پھیلانے کا نام ہے، ایک صحافی سماج ومعاشرہ میں بڑا ذمہ دار ہوتا ہے، کیوں کہ وہ سماج ومعاشرہ کا ایک بڑا نمائندہ ہوتا ہے ۔
کیوں کہ صحافت کسی بھی معاملے کے سلسلے میں تحقیق اور پھر اسے صوتی، بصری یا تحریری شکل میں بڑے پیمانے پر قارئین، ناظرین یا سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے۔صحافت پیشہ کرنے والے کو صحافی کہتے ہیں۔ گو تکنیکی لحاظ سے شعبہ صحافت کے معنیٰ کے کئی اجزاء ہیں لیکن سب سے اہم نکتہ جو صحافت سے منسلک ہے وہ عوام کو باخبر رکھنے کا ہے۔۔
واضح رہے کہ
ضیائے حق فاؤنڈیشن کی بنیاد انسانی فلاح وترقی، سماجی خدمات، غرباء وفقراء اور ضرورتمندوں کی امداد، طبی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کا قیام، اردو ہندی زبان وادب کی ترویج وترقی، نئے پرانے شعراء وادباء کو پلیٹ فارم مہیا کرانا وغیرہ ہیں، فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ بہار کے دارالسلطنت شہر پٹنہ کے پھلواری شریف میں ضیائے حق فاؤنڈیشن کا برانچ، لائبریری اور ایک مدرسہ کاقیام ،، مدرسہ ضیاء العلوم،،عمل میں آیا ہے، جہاں کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات دینی علوم کے ساتھ ساتھ ابتدائی عصری علوم حاصل کر رہے ہیں
0 Response to "ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے انصاف ٹائمس کے چیف ایڈیٹر نوجوان صحافی سیف الرحمن کو اعزازیہ سند سے نوازا گیا۔"
एक टिप्पणी भेजें