یہ گھر تمہارا ہے لوٹ آنا : نصر عالم نصر  یہ گھر تمہارا ہے لوٹ آنا : نصر عالم نصر

یہ گھر تمہارا ہے لوٹ آنا : نصر عالم نصر یہ گھر تمہارا ہے لوٹ آنا : نصر عالم نصر


ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک شاعر پانچ کلام کا انعقاد 


پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 9/جولائی 2023 (پریس ریلیز:محمد ضیاء العظیم) 

ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے 09/جولائی 2023 بروز اتوار  کو ضیائے حق فاؤنڈیشن پٹنہ میں آن لائن پروگرام”ایک شاعر پانچ کلام“ کا انعقاد کیا گیا، جو کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم مثلا یو ٹیوب، فیس بک پر بھی لائیو رہا، جسے دنیا بھر کے لوگوں نے سنا اور سراہا ، یہ پروگرام ضیائے حق فاؤنڈیشن کا یو ٹیوب چینل ”علم کی دنیا “ پر بھی لائیو رہا ۔ اس پروگرام میں مہمان شاعر نصر عالم نصر (پٹنہ) نے اپنا کلام پیش کیا۔ یہ بنیادی طور پر شاعری اور طب سے جڑے ہوئے ہیں، ان کی  شعری مجموعہ،، غم آبدار،، منظر عام پر آچکی ہے جس کا ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رسم اجرا عمل میں آیا تھا ۔

ضیائے حق فاؤنڈیشن اردو ہندی زبان و ادب کے فروغ کے لیے خصوصی کام کرتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے یہ ادارہ وقتا فوقتا مختلف ادبی، علمی، لٹریری اور مذہبی پروگرام وسیمینار کا انعقاد کرتا ہے۔ جس میں عمومی طور پر نوجوان اور بزرگ شعراء و ادبا اور خصوصی طور پر نئے قلم کاروں کو  پلیٹ فارم دیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ادبی خدمات کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے نظریے کے تحت اس فاؤنڈیشن نے اب تک کئی اہم پروگرام خصوصا ”ایک شاعر پانچ کلام“ میں نوجوان قلم کاروں کو ادبی، علمی، شعری وتخلیقی حلقوں میں متعارف کرانے کا کام کیا ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی یہ پروگرام رہا جس میں مہمان شاعر نصر عالم نصر کو اس پلیٹ فارم کے ذریعہ متعارف کرایا گیا۔ انہوں نے حمدیہ کلام کے اشعار کے ساتھ اس پروگرام کا آغاز کیا. اس کے بعد انھوں نے اپنی بہت خوب صورت چار غزلیں اور ایک نظم سنائیں ۔ پیش خدمت ہے نصر عالم نصر کے چند اشعار جو انہوں نے اس پروگرام میں سنایا ۔


حمد کے اشعار 

خدا کی قدرت میں کیا نہیں ہے

تو  مانگ کیوں  مانگتا  نہیں ہے

خدا  کی  حمد و ثنا  سے  بہتر

دلوں  کی  کوئی  صدا  نہیں ہے۔


نعت کے چند اشعار 


عرش کا نور حقیقت کا حوالہ کیا ہے

کس کے جلوے کی جھلک ہے یہ اجالا کیا ہے، 

ہر بشر کے لئے وہ خیر بشر کیوں نہ ہوں 

مصطفیٰ جیسا کوئی چاہنے والا کیا ہے۔

        غزل کے چند اشعار 

میرے بچو مری دستار گرا مت دینا

جگ ہنسائی مری دنیا میں کرا مت دینا 

میں نے دامن کو ابھی تک ہے بچاۓ رکھا

آپ دامن پہ کوئی داغ لگا مت دینا۔


قیامت بپا کر رہے ہو

بتاؤ یہ کیا کر رہے ہو

نہ جانے تمہیں کیا ہوا ہے

خطا پر خطا کر رہے ہو۔


دل ہوا آدمی کا پتھر کیوں

آدمی ہو گیا ستمگر کیوں

تم بھی رہتے ہو کانچ کے گھر میں

پھینکتے ہو کسی پہ پتھر کیوں۔


نظم کے چند اشعار 

وہ دور مجھ سے نہ جا سکے گی

اکیلے کیسے نبھا سکے گی 

ذرا سا غصہ کا تاب اتنا 

گناہ چھوٹا عذاب اتنا 

ہماری باتوں میں تھی خرابی

ہمیں نہ سمجھو خراب اتنا۔

       

اس پروگرام میں نصر عالم نصر کی ادبی وشعری خدمات پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئ، اس موقع پر نصر عالم نصر نے کہا: ”اس طرح کے پروگرام نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بے حد اہم ہے ، میں اس فاؤنڈیشن کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی اس کاوش کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ کیونکہ اس سے نہ صرف شعر و شاعری کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ شعر و شاعری اور ادب کی طرف نوجوانوں کا رحجان بھی پیدا ہوگا۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس کا ہم سب کو استقبال کرنا چاہیے۔ نصر عالم نصر ایک سنجیدہ، فعال اور محنتی  قلم کار کے ساتھ ساتھ طب کے پیشے سے جڑے ہوئے ہیں ۔“ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے کی اور تعارف وتشکر محمدضیا ء العظیم (برانچ اونر ضیائے حق فاؤنڈیشن پٹنہ)  نے انجام دی۔

محمد ضیاء العظیم نے پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ آج کے ہمارے مہمان نصر عالم نصر کا ہم تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، نصر عالم نصر ایسے ڈاکٹر ہیں جو جواں دل رکھتے ہیں، موصوف جسم کے ساتھ ساتھ روح وقلب کا بھی علاج ومعالجہ کرتے ہیں، دوا کے ذریعہ جسمانی علاج ، اور شعرو شاعری کے ذریعہ روحانی علاج کرتے ہیں، ان کا تشریف لانا ہم سب کے لئے باعث فخر ومسرت ہے، 

ڈاکٹر صالحہ صدیقی چئیر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن نے بھی ان کا پر زور استقبال کرتے ہوئے کہا کہ نصر عالم نصر کی شخصیت نایاب اور انوکھی ہے، طب کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری کا ذوق یہ ان کے اعلیٰ ذوق کی بہترین مثال ہے ۔

واضح رہے کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن کی بنیاد انسانی فلاح وترقی، سماجی خدمات، غرباء وفقراء اور ضرورتمندوں کی امداد، طبی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کا قیام، اردو ہندی زبان وادب کی ترویج وترقی، نئے پرانے شعراء وادباء کو پلیٹ فارم مہیا کرانا وغیرہ ہیں، فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ بہار کے دارالسلطنت شہر پٹنہ کے پھلواری شریف  میں ضیائے حق فاؤنڈیشن کا برانچ اور ایک مدرسہ کاقیام ،، مدرسہ ضیاء العلوم،،عمل میں آیا ہے، جہاں کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات دینی علوم کے ساتھ ساتھ ابتدائی عصری علوم حاصل کر رہے ہیں ۔

0 Response to " یہ گھر تمہارا ہے لوٹ آنا : نصر عالم نصر یہ گھر تمہارا ہے لوٹ آنا : نصر عالم نصر"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article