گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے شعبہ علم الادویہ میں" یونانی ادویہ کی معیار بندی کے لئے جدید آلات اور اس کے استعمال" پر ویبینار کا انعقاد۔

گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے شعبہ علم الادویہ میں" یونانی ادویہ کی معیار بندی کے لئے جدید آلات اور اس کے استعمال" پر ویبینار کا انعقاد۔


 گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے شعبہ علم الادویہ میں" یونانی ادویہ کی معیار بندی کے لئے جدید آلات اور اس کے استعمال" پر ویبینار کا انعقاد۔


مورخہ ۔ 10 جولائی بروز دوشنبہ ،گورنمنٹ طبی کالج اینڈ ہاسپٹل پٹنہ کے کانفرنس ہال میں شعبہ علم الادویہ کی طرف سے" یونانی ادویہ کی معیار بندی کے لئے جدید آلات اور اس کے استعمال"پر دو تفصیلی لیکچر ہوئے۔ ایک لیکچر جناب ڈاکٹر شارق شمسی(ایسوسیئٹ پروفیسر،شعبہ علم الادویہ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلور) کاہوا۔جس کا عنوان"Chromatography and its importance in standardization of Unani Medicine” تھا۔ دوسرا لیکچر جناب راما کانت یادو (اپلیکیشن اسپیشلسٹ، انکروم انٹر پرائزز لیمیٹڈ) کا ہو جس کا عنوان" HPTLC Technique and its herbal application”  تھا۔ دونوں لیکچر بہت آسان اور عام فہم انداز میں آے جس سے طلباء کو سمجھنے میں آسانی ہوئی۔

ہندوستانی طریقہ علاج میں طب یونانی ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو کی مختلف امراض میں اپنی افادیت کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول  اور رائج ہے۔اس طریقہ علاج میں نباتی، حیوانی اور معدنی ماخذ کی ادویہ مفردات اور مرکبات کی شکل میں استعمال  کی جاتی ہیں ان ادویہ کی بہتر افادیت کے حصول کے لئے ان کی معیار بندی بے حد اہم اور ضروری ہے آج کے جدید دور میں جدید آلات کی دستیابی نے اس کام کو آسان اور بہتر بنا دیا ہے۔ اسی نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اس ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد انس(ایسوسیئٹ پروفیسر شعبہ علم الادویہ) نے انجام دیئے۔پرنسپل جناب پروفیسر توحید کبریاء صاحب نے مہمان مقرروں کا استقبال کیا۔اس موقعہ پرشعبہ کے اساتذہ؛ڈاکٹر ایس ایم راشد صاحب، ڈاکٹررضیہ شاہین ، شعبہ علم الادویہ اور دیگر شعبہ جات  کے پی جی اسکالرس موجود رہے۔آخر میں ڈاکٹر محمد نظام الدین (ایسوسیئٹ پروفیسر شعبہ علم الادویہ) کے تشکری کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔







0 Response to " گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے شعبہ علم الادویہ میں" یونانی ادویہ کی معیار بندی کے لئے جدید آلات اور اس کے استعمال" پر ویبینار کا انعقاد۔"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article