سمستی پور کالج سمستی پور میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد

سمستی پور کالج سمستی پور میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد


سمستی پور مورخہ 26/اپریل 2023 

(ڈاکٹر صالحہ صدیقی ) سمستی پور کالج  شعبہ اردو کے زیر اہتمام ڈاکٹر ستین کمار کے زیر صدارت ایک خوبصورت عید ملن تقریب کا انعقاد شعبہ انگریزی میں کیا گیا ۔

 نظامت کے فریضہ ڈاکٹر ناگ منی آلوک نے انجام دی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید ملن کا مقصد باہمی تعاون، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہے۔ یہ محبت کی ہی علامت ہے کہ ہم سب  ایک ساتھ رہ کر، اور خدمات انجام دیتے ہوئے مٹھاس کی طرح محبت بانٹ رہے ہیں ۔

اس موقع پر صدر شعبۂ اردو  ڈاکٹر صفوان صفوی نے بھی عید کی مبارکبادی پیش کی ۔  پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر صالحہ صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو نے کہا کہ اس پروگرام کا اولین مقصد عید کے پیغام کے ساتھ ساتھ محبت کے ذریعہ آپس میں ایک دوسرے کے دلوں کو جوڑنا بھی ہے۔  سمستی پور کالج کے ہر ایک استاذ ساتھ رہنے اور بھائی چارے کا پیغام دینے میں یقین رکھتے ہیں ۔

محبت اور ہمدردی کا تہوار عید ہمیں دوسروں کی مدد کرنے کا پیغام دیتا ہے۔  خوشی کے اس پرمسرت موقع پر سب مل کر معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہونے کا عہد کریں۔

اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ڈاکٹر استی عالمگیر، ڈاکٹر چاندنی رانی، ڈاکٹر آلوک پاٹھک، ڈاکٹر ونود جی نے اہم کردار ادا کیا۔

  پروگرام کے اختتام پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار جی نے عیدی دینے کی رسم بھی ادا کی جس سے ماحول مزید خوشگوار اور دلچسپ رخ لے لیا ۔  ان کے ساتھ ڈاکٹر درگیش رائے، ڈاکٹر اشوک، ڈاکٹر رازی، ڈاکٹر مہیش، ڈاکٹر راہل منہر، ڈاکٹر انیل سنگھ، ڈاکٹر دیوکانت، ڈاکٹر ارون نے بھی عیدی دے کر حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس قسم کی عید ملن کی تقریب ہمیشہ ہوتے رہنا چاہیے ۔پروگرام میں اساتذۂ کرام سمیت دیگر غیر تدریسی عملہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

آخر میں ڈاکٹر خورشید نے اظہار تشکر کرتے ہوئے صدر کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔

0 Response to " سمستی پور کالج سمستی پور میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد "

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article