مختلف رہنماٶں سے ملے اردو ٹی ای ٹی امیدوار  پریس کانفرنس کے ذریعہ بولا حکومت پر حملہ : امجدی

مختلف رہنماٶں سے ملے اردو ٹی ای ٹی امیدوار پریس کانفرنس کے ذریعہ بولا حکومت پر حملہ : امجدی


پٹنہ۔ آج پٹنہ میں پورے بہار سے آۓ اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کی ہنگامی میٹینگ اور پریس کانفرنس ہوٸ اردو بنگلہ ٹی ای ٹی سنگھ کے ریاستی صدر مفتی حسن رضا امجدی نے پریس کانفرنس کے ذریعہ حکومت پر زبردست حملہ بولا اور کہا کہ حکومت طۓ کرے کہ  اردو ٹی ای ٹی کا رزلٹ کب جاری کرے گی اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا اور کتنے دروازے پر سر جھکانا پڑے گا آٹھ سالوں سے صرف ایک رزلٹ کا انتظار ہے آج پریس کانفرنس کے بعد مختلف رہنماٶں سے امیدواروں  نے ملاقات و بات کیا رہنماٶں نے رزلٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کراٸ۔وہیں ممنون انصاری ،منتشر ،تحسین پروین ،حیدر علی اور چاند علی نےیہ بھی کہا کہ آٹھ سالوں سے صرف یقین دہانی ہو رہی ہے اسمبلی میں آوازیں اُٹھ رہی ہیں لیکن نتیجہ صفر ہے حکومت کرنا کیا چاہتی ہے صاف کرے۔آگے منظر عالم ، شمشاد علی،ساجد حسین ، حافظ امتیاز  نے یہ بھی کہا کہ رزلٹ دے کر فیل کرنا عزت کے ساتھ کھلواڑ کرنا ہے پورا بہار دیکھ رہا ہے ۔ایس ٹی ای ٹی کو پچاس فیصد اور اُردو ٹی ای ٹی کو ساٹھ فیصد یہ حکومت کی نظریہ کو بتاتا ہے ۔آخر میں آل بہار اردو بنگلہ ٹی ای ٹی سنگھ کے ریاستی صدر مفتی حسن رضا امجدی نے یہ بھی کہا کہ مسلم رہنماٶں جی جان سے لگے ہوۓ ہیں اگر حکومت دو سے تین ہفتہ  کے اندر رزلٹ جاری نہیں کرتی ہے تو 27/ اپریل کو بارہ ہزار اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدوار کرو یا مرو کے لۓ پٹنہ کی سڑکوں پر اترے گیں اور راج بھون مارچ کرے گیں۔

0 Response to "مختلف رہنماٶں سے ملے اردو ٹی ای ٹی امیدوار پریس کانفرنس کے ذریعہ بولا حکومت پر حملہ : امجدی"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article