علم کے ساتھ حلم بھی حاصل کریں : حافظ شارق خان ڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن پٹنہ ۔  جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔

علم کے ساتھ حلم بھی حاصل کریں : حافظ شارق خان ڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن پٹنہ ۔ جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔


پھلواری شریف پٹنہ مورخہ25/مئی 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم قاسمی)

جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ میں نئے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں  ایک اعزازیہ واستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں جامعہ ہذا کے تمام طلبہ وطالبات سمیت علاقے کے کئ اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس پروگرام کی صدارت مشہور ومعروف عالم دین مولانا محمد عظیم الدین رحمانی امام وخطیب جامع مسجد خواجہ پورہ پٹنہ نے فرمائی۔

نظامت کا فریضہ مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی استاذ جامعہ ہذا نے انجام دی ۔

مہمان خصوصی کے طور پر آصف سہیل، آفتاب عالم سمستی پور موجود تھے۔

مہمان اعزازی کے طور پر حافظ شارق خان ڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن پٹنہ نے شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز حافظ اعجاز کے قرآن مجید کی تلاوت سے ہوئی ، بعدہ قاری واجد علی عرفانی استاذ جامعہ ہذا ،اور شہزاد عالم نے نعت پاک پیش کیا ۔

اس کے بعد ناظم پروگرام محمد ضیاء العظیم نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے حصول علم اور اس کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے نئے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔

پھر مہمان خصوصی وماہر نفسیات حافظ شارق خان نے بچوں کے درمیان نصیحت آموز خطاب کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت و افادیت پر بہترین کلام کیا،مزید طلبہ وطالبات سے حصول علم کے ساتھ ساتھ حلم بھی حاصل کرنے کی تلقین کی ۔

مولانا ومفتی نورالعظیم مظاہری مہتمم جامعہ ہذا نے بھی طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں جہد مسلسل کے ساتھ حصول تعلیم میں لگے رہنے کی تلقین کی، ساتھ ہی ساتھ مدرسہ میں جو دشواریاں درپیش آتی ہیں ان پر صبر کرتے ہوئے حصول علم میں لگے رہنے کا مشورہ دیا۔

آخر میں صدر محترم نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے انھیں بہترمستقبل کی دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے ہم سب کو دینی تعلیم حاصل کرنے کی سعادت بخشی ہے۔یقیناً علم حاصل کرنا ایک کا اہم فریضہ ہے، خصوصاً دینی تعلیم ۔اسی کے ساتھ صدر محترم کی اجازت سے قاری واجد علی عرفانی کے اظہار تشکر کے ساتھ دعا پر مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔

واضح رہے کہ جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ جو کہ امارت شرعیہ سے تقریباً ڈیڑھ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔یہ ایک خالص دینی ادارہ ہے،جس کی بنیاد محض اخلاص وللہت پر ہے، اس ادارہ نے بہت کم وقتوں میں اپنی خدمات کی بنا پر ایک انفرادی شناخت قائم کرچکا ہے، اسی سال شعبان المعظم کے ماہ میں 16/حفاظ کرام جنہوں نے اس ادارہ سے تکمیل حفظ قرآن کیا ان کے سروں پر دستارِ فضیلت باندھی گئی۔

اس وقت ادارہ میں پانچ ماہر وباہر اور محنتی اساتذۂ کرام، ایک باورچی اور تقریباً تیس طلبہ ہاسٹل میں مقیم ہیں جن کی مکمل کفالت مدرسہ ھذا کے ذمہ ہے ،نیز بیس مقامی طلبہ وطالبات اپنے مقرر وقتوں میں آکر علمی پیاس بجھا رہے ہیں ،یہ ادارہ محض فی سبیل اللہ اور اہل خیر خواتین وحضرات کے تعاون سے چل رہا ہے ۔

0 Response to " علم کے ساتھ حلم بھی حاصل کریں : حافظ شارق خان ڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن پٹنہ ۔ جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article