زبان وادب کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔  ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج سمستی پور

زبان وادب کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج سمستی پور



سمستی پور کالج میں ایک روزہ عظیم الشان سیمینار بعنوان انسانی زندگی میں زبان وادب کی اہمیت بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا


سمستی پور مورخہ 10/مئی 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم)


سمستی پور کالج  سمستی پور میں عظیم الشان سیمینار بعنوان انسانی زندگی میں زبان وادب کی اہمیت پر شعبہ اردو سنسکرت ومیتھلی کے اشتراک سے ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج کی صدارت میں انعقاد کیا گیا ۔

اس سیمینار میں نظامت کے  فریضے کو شعبۂ اردو کی جانب سے ماہر اقبالیات ڈاکٹر صالحہ صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سمستی پور کالج نے انجام دی،

اس موقع پر ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شعبۂ اردو، میتھلی اور سنسکرت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں زبان وادب کی بیحد اہمیت و افادیت ہے، زبان وادب مکمل ایک تہذیب وثقافت کا نام ہے، خصوصاً مادری مادری زبان سے انسانوں کو فطری لگاؤ ہوتا ہے، زبان وادب کو کسی بھی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہیے، ہر زبان وادب کا پیغام فقط محبت ہے ۔

ہم مقالہ نگاروں سمیت اردو، سنسکرت ومیتھلی زبان وادب کے طلبہ وطالبات کو مبارکبادی پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہت خوبصورت انداز میں زبان وادب کی اہمیت و افادیت کو واضح کردیا ۔

ناظم سیمینار وکنوینر ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے اردو زبان وادب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ستین کمار کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہ عظیم الشان کامیاب سیمینار ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج کی کاوشوں کا نتیجہ اور ثمرہ ہے کہ آپ نے اس پروگرام کے انعقاد پر ہماری توجہ مرکوز کراتے ہوئے ہر طرح کا تعاون پیش کیا ۔ہم یوں سمجھیں کہ باغ میں صرف ایک طرح کے پھول ہوتے ہیں تو باغ کی کی خوبصورتی میں نکھار نہیں پیدا ہوتا ہے، اور جس باغ میں منتخب قسم کے پھول اور کلیاں ہوتی ہیں اس باغ کی خوبصورتی میں بیحد اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح ہم جس ملک میں رہتے ہیں اس ملک کی بھی خوبصورتی در اصل کئ قسم کے زبان وادب ہیں، ان میں اردو زبان وادب کئ جہت سے اپنی الگ اور اہم شناخت رکھتی ہے، ایک انسان اردو زبان وادب بولتا ہے تو گویا وہ عربی، فارسی، ہندی، سنسکرت، میتھلی وغیرہ بیک وقت تمام زبانیں بول رہا ہوتا ہے، چونکہ اردو ان زبانوں کے مجموعے اور سنگم کا ہی نام ہے،

سیمینار کی تیاریاں پچھلے کئ دنوں سے چل رہی ہیں اور کالج کی ٹیم پورے طور پر پروگرام کی کامیابی کے لیے کوشاں رہی ہے ۔

طلبہ وطالبات نے بھی بھر پور انداز میں مسلسل تیاریوں میں مصروف تھے، جس کا نتیجہ ہم سبھوں نے یہاں دیکھا ۔

ہم تمام مہمانان، اساتذہ، طلبہ وطالبات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا تعاون اس پروگرام کے انعقاد سے لے کر اختتام تک دیا ۔

ڈاکٹر صفوان صفوی نے اپنے تاثرات سے نوازتے ہوئے کہا کہ زبان وادب ہی ہماری اصل شناخت ہے، زبان وادب کے ذریعہ انسان کے مراتب کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اردو، ہندی، سنسکرت، ومیتھلی کا شمار ہندوستان کی عظیم زبانوں میں ہوتا ہے ۔

مزید کئ اہم شخصیات نے اردو، سنسکرت ومیتھلی زبان وادب پر خوبصورت، جامع اور تاریخی گفتگو کے ذریعہ سے ان زبانوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کی ۔

مقالہ پیش کرنے والوں میں 

اشوک کمار، راہل منہر،آشیش پانڈے، ڈاکٹر خورشید احمد، جے چندر جھا کا نام مذکور ہے ۔

شعبۂ اردو سے جن طلبہ وطالبات  نے مقالات،  نظمیں، پیش کیں اُن کی فہرست اس طرح ہے ،افسران الحق،ماریہ فردوس،عرفان احمد،شبانہ،روحی پروین،فلک ناز، نکہت پروین،شعبۂ میتھلی سے  جیوتی اور مكند کماری، سنسکرت سے منو رنجن، پشکر نے اپنے کلام پیش کئے ۔

 اس کے بعد ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سند سے بھی نوازا گیا ۔

آخیر میں درگیش رائے نے شکریہ کے رسم کو ادا کرتے ہوئے صدر محترم کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں راجا ، توفیق، عرفان، سنی عرف شبھکانت، حامد، محمد عمراج ، افسران ا لحق  نے اہم رول ادا کیا۔

0 Response to " زبان وادب کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ ڈاکٹر ستین کمار پرنسپل سمستی پور کالج سمستی پور"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article