جس چیز کی نسبت قرآن سے جڑ گئی اس چیز کی اہمیت بڑھ گئی :مولانا ومفتی سہیل احمد قاسمی

جس چیز کی نسبت قرآن سے جڑ گئی اس چیز کی اہمیت بڑھ گئی :مولانا ومفتی سہیل احمد قاسمی

 

جامعہ مسجد خواجہ پورہ پٹنہ میں نماز تراویح میں قرآن مجید بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا


خواجہ پورہ پٹنہ مورخہ 17 اپریل ( :محمد ضیاء العظیم) جامعہ مسجد خواجہ پورہ پٹنہ میں بروز اتوار 24/رمضان المبارک پچیس کی شب نماز تراویح میں قرآن مجید بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ،اس موقع پر چار اہم علماء کرام مولانا ومفتی سہیل قاسمی امارت شرعیہ پٹنہ ،مولانا نورالحق رحمانی ، مولانا محمد عظیم الدین رحمانی اور مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن دانا پور پٹنہ کی نصیحت آموز خطاب ہوئے ، ساتھ ساتھ عفان ضیاء بن مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی کا رسم مکتب مولانا نورالحق رحمانی صاحب کے ذریعہ ہوا،


واضح رہے کہ جامعہ مسجد خواجہ پورہ پٹنہ میں ملک کے مشہور ومعروف عالم دین وصحافی مولانا عبد الواحد ندوی صاحب نے بڑے خوبصورت لب ولہجہ کے ساتھ پچیس شب میں نماز تراویح میں قرآن مجید سنایا ۔مولانا موصوف ایک نیک طبیعت عالم دین اور مشہور صحافی ہیں جنہوں نے اپنے نام یہ سعادت حاصل کی، اہلیانِ خواجہ پورہ نے مقتدیوں کی ضیافت میں عمدہ نظم ونسق کر رکھا تھا، خواجہ پورہ مسجد یہ شہر پٹنہ کے بیلی روڈ پر واقع ہے رمضان المبارک کے موقع پر یہاں چہل پہل میں اضافہ ہوا کرتا ہے، پنجگانہ ونماز تراویح میں نمازیوں کا ہجوم ہوتا ہے، مسافروں کے لئے بطور خاص افطار کا عمدہ نظم ونسق ہوتا ہے، ہر دن تقریباً ڈیڑھ سو روزہ دار یہاں افطار کرتے ہیں۔

یقیناً قرآن مجید لا ریب کتاب ہے ، فرقان حمید اور اللہ رب العزت کی با برکت کتاب ہے۔یہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل فرمائی گئی۔رمضان المبارک بابرکت مہینہ کا نام ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمان بڑے اہتمام سے روزہ رکھ کر اپنی بندگی کا اظہار کرتے ہیں، قرآن مجید تئیس سالوں کے عرصہ میں نبی ﷺپر اتارا گیا۔قرآن مجید ہماری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ اور ضابطۂ حیات ہے۔ یہ جس راستے کی طرف ہماری رہنمائی کرے ہمیں اُسی راہ پر چلتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ قرآن مجید ہماری دونوں زندگیوں کی بہترین عکاس کتاب ہے۔لہٰذا یہ قرآن ہمیں رہنمائی کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھ پرایمان لانے، مجھے تلاوت کرنے، مجھے سمجھنے، اور مجھ پر عمل پیرا ہونے سے تم فلاح پاؤ گے، عزت و منزلت اور وقار حاصل کرو گےاور مجھ سے دوری کا نتیجہ دنیوی واخروی نعمتوں سے محرومی، ابدی نکامی اور بد بختی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

0 Response to " جس چیز کی نسبت قرآن سے جڑ گئی اس چیز کی اہمیت بڑھ گئی :مولانا ومفتی سہیل احمد قاسمی"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article