مدرسہ ضیاء العلوم (ضیائے حق فاؤنڈیشن) کی جانب سے شادماں اور فیضان کو ہائی اسکول امتحان میں کامیابی پر مبارکبادی و دعائیہ محفل کا انعقاد

مدرسہ ضیاء العلوم (ضیائے حق فاؤنڈیشن) کی جانب سے شادماں اور فیضان کو ہائی اسکول امتحان میں کامیابی پر مبارکبادی و دعائیہ محفل کا انعقاد


پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 21/مارچ 2023 ( :محمد ضیاء العظیم قاسمی)

محمد فیضان بن عبدالعليم اور شادماں  ڈاکٹر نسرین بانو البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ نے انٹر ہائی اسکول میں امتیازی نمبر سے کامیاب کر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ محمد فیضان نے 429 نمبر اور شادماں نے 452 نمبر حاصل کیا ۔

اس موقع پر مدرسہ ضیاء العلوم (ضیائے حق فاؤنڈیشن) میں ایک دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں قوم وملت کے تمام بچوں کی کامیابی اور اچھے مستقبل کے لئے دعا کی گئ،اور اظہار خیال کیا گیا، 

مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں طالب علم مدرسہ ضیاء العلوم میں اردو دینیات کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یقیناً ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، ہم ان کے حق میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے مستقبل کو تابناک بنائے ۔

ڈاکٹر صالحہ صدیقی چئیر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن نے بھی بذریعہ فون مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کو زندگی کی یہ کامیابی بہت بہت مبارک ہو، یقیناً ان کے والدین اور اساتذہ قابل تعریف ہیں جن کی کاوشوں کی بنا پر ایک اچھا نتیجہ سامنے آیا ۔

مبارکبادی پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر نسرین بانو، مولانا محمد عظیم الدین رحمانی، فاطمہ خان، عفان ضیاء زیب النساء، عفیفہ فاطمہ کا نام مذکور ہے

یقیناً تعلیم اچھی سیرت سازی اور تربیت کا ایک ذریعہ ہے ۔علم ایک روشن چراغ ہے جو انسان کو عمل کی منزل تک پہنچاتا ہے۔اس لحاظ سے تعلیم وتربیت شیوۂ پیغمبری ہے۔ اُستاد اورشاگرد تعلیمی نظام کے دو نہایت اہم عنصر ہیں۔ معلّم کی ذمہ داری صرف سکھانا ہی نہیں، سکھانے کے ساتھ ساتھ تربیت دینا بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ  کے بارے میں فرمایا: ﴿يُعَلِّمُهُمُ الكِتـٰبَ وَالحِكمَةَ وَيُزَكّيهِمۚ…. ﴾ (سورة البقرة: ١٢٩)اور نبی ﷺ ان(لوگوں) کو کتاب وحکمت (سنت) کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کا تزکیہ وتربیت کرتے ہیں‘‘۔اس بنا پر یہ نہایت اہم اور مقدس فریضہ ہے ،اسی اہمیت او ر تقدس کے پیش نظر اُستاد اور شاگرد دونوں کی اپنی اپنی جگہ جدا گانہ ذمہ داریاں ہیں۔ اُنہیں پورا کرنا ہر دو جانب کے فرائض میں شامل ہے۔ اگر ان ذمہ داریوں کو بطریق احسن پورا کیا جائے تو پھر تعلیم بلاشبہ ضامنِ ترقی ہوتی اور فوزوفلاح کے برگ و بار لاتی ہے۔

سماج ومعاشرہ میں اگر ایک بھی فرد کامیاب ہوتا ہے تو اس کا سہرا پورے سماج ومعاشرہ کے سر باندھا جاتا ہے، یقیناً یہ کامیابی صرف ان بچوں اور ان کے والدین کی نہیں بلکہ پورے سماج ومعاشرہ کی کامیابی ہے ۔

0 Response to " مدرسہ ضیاء العلوم (ضیائے حق فاؤنڈیشن) کی جانب سے شادماں اور فیضان کو ہائی اسکول امتحان میں کامیابی پر مبارکبادی و دعائیہ محفل کا انعقاد"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article