ایڈوانٹیج رو برو 7 "دو شعراء ایک شام" 13جنوری کو

ایڈوانٹیج رو برو 7 "دو شعراء ایک شام" 13جنوری کو

-  بہار میوزیم میں شام 6 بجے ادب و تہذیب کی ہونگی 

باتیں 

پٹنہ،  8 دسمبر:  پی ایل ایف کی نئی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے۔  اس کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد ہیں، انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ ایک نئی توانائی کے ساتھ کام کرنا چاہیے، سفر میں نئے لوگوں کا ساتھ ملتا ہے تب  کارواں بھی بہتر بن جاتا ہے۔ پی ایل ایف کی نئی کمیٹی بھی پورے جوش و خروش سے کام کرنے کو تیار ہے۔اس کمیٹی کا مقصد پی ایل ایف کو مزید بلندیوں تک لےجانا ہے۔ اس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عبید الرحمن ہیں۔ جبکہ  ماہر تعلیم پروفیسر سنیتا کماری پیٹرون اور  پنکج چترویدی خازن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شیوجی چترویدی، آلوک شرما، راکیش رنجن، شاعرہ پریرنا پرتاپ اور وکیل اپوروا ہرش اس کمیٹی کے اہم رکن ہیں۔جبکہ اس کے سرپرست اور مشیر فیضان احمد اور ارشد رشید ہیں۔

 پی ایل ایف کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد نے کہا کہ اس نئی کمیٹی کی تشکیل کا بنیادی مقصد پٹنہ شہر میں ادب کو فروغ دینا اور ایک نئے پروگرام کا انعقاد کرنا ہے جس میں شاعری بھی ہوگی اور مذاکرے بھی ہوں گے، جس کا نام ایڈوانٹیج رو-برو ہے۔ اس کی 7ویں قسط 13 جنوری کو بہار میوزیم میں شام 6 بجے ہوگی منعقد ہوگی۔ جس میں بالخصوص شاعر فرحت احساس اور شاعر آلوک سریواستو کی شرکت یقینی ہے، اس کے ناظم پریرنا پرتاپ ہوں گی۔  اس موقع پر پٹنہ کے لوگوں کو فرحت احساس کی مشہور نظمیں اور شاعری سننے کا موقع ملے گا، جن میں

 "تمہیں اس سے محبت ہے تو  ہمت کیوں نہیں کرتے"

 خود آگہی، رات ہوئی  کو سننے کا موقع ملے گا۔اس طرح کی محفل میں ہمیشہ دو لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن اس پروگرام میں عوام بھی بات کر سکیں گے۔

پی ایل ایف کے بانی اور سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر میں خوشیاں بانٹی جائیں۔ایک ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جہاں ادب و تہزیب کے معاملات پر بات ہو سکے۔

واضح ہو کہ پی ایل ایف کے بانی اور سیکرٹری خورشید احمد کوحال ہی میں مشاعرہ ان دبئی میں اعزاز سے نوازا گیا تھا۔  یہ اعزاز انہیں شیخ سہیل محمد زرونی نے شیخ راشید آڈیٹوریم میں دیا۔  انہیں یہ اعزاز پٹنہ میں پی ایل ایف اور انداز بیاں اور کی جانب سے کامیاب مشاعرہ اور کوی سمیلن  کے انعقاد پر دیا گیا ہے۔  جو 13 اگست کو پٹنہ کے مشہور ہوٹل رائل بہار میں کامیاب مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا جس میں 600 سے زائد سامعین نے شرکت کی تھی ۔ پی ایل ایف کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد نے کہا کہ زمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے کئی بڑے شعرا ایڈوانٹیج کے ساتھ مل کر پٹنہ میں پروگرام منعقد کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لیے رابطہ کریں۔پروگرام کے لیے پاس کی ضرورت ہے۔اس پروگرام کے ہیلتھ پارٹنر جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال، ہاسپیٹلٹی پارٹنر لیمن ٹری، ٹریول پارٹنر ایزی مائی ٹرپ اور وینیو پارٹنر بہار میوزیم ہیں۔

0 Response to " ایڈوانٹیج رو برو 7 "دو شعراء ایک شام" 13جنوری کو"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article