ماہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا اہم باب رہا ہے : محمد ضیاء العظیم قاسمی

ماہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا اہم باب رہا ہے : محمد ضیاء العظیم قاسمی


جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کے زیر اہتمام محرم الحرام کے استقبال میں پروگرام کا انعقاد ۔


پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 21/جولائی 2023 

(محمد ضیاء العظیم قاسمی)

جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں مورخہ 20/جولائی 2023  بعد نماز مغرب محرم الحرام کے استقبال پر مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی کی صدارت میں ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں محرم الحرام کی اہمیت و فضیلت، اور اس ماہ سے وابستہ تاریخ پر روشنی ڈالی گئی، اس پروگرام میں طلبہ وطالبات سمیت اور بھی کئی لوگوں نے شرکت کی ۔

 پروگرام کی نظامت شہزاد عالم نے کی ۔

پروگرام کا آغاز حافظ اعجاز کے تلاوت قرآن سے ہوا ، بعدہ قاری واجد علی عرفانی استاذ جامعہ ہذا ، شہزاد عالم،سجاد عالم ،قاری ماجد نے نعت پاک پیش کیا ۔

مقرر کی حیثیت سے سرور عالم نے صحابہ، عظمت صحابہ، اور محرم الحرام کے پس منظر پر اپنی تقریر پیش کی، 

آخر میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی استاذ جامعہ ہذا نے محرم الحرام کی اہمیت و فضیلت اور اس کی تاریخی پس منظر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا اہم باب رہا ہے، یہ اسلامی تاریخ کا پہلا مہینہ ہے، اس ماہ میں کئ اہم واقعات رونما ہوئے ہیں جو اسلامی تاریخ کا اہم حصہ رہا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ محرم الحرام کا ہم سے کیا تقاضہ ہے، اور ان واقعات سے ہمیں جو پیغامات اور سبق ملتے ہیں انہیں سمجھیں اور ان پر عمل کریں ۔

واضح رہے کہ جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ جو کہ امارت شرعیہ سے تقریباً ڈیڑھ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔یہ ایک خالص دینی ادارہ ہے،جس کی بنیاد محض اخلاص وللہت پر ہے، اس ادارہ نے بہت کم وقتوں میں اپنی خدمات کی بنا پر ایک انفرادی شناخت قائم کرچکا ہے، اسی سال شعبان المعظم کے ماہ میں 16/حفاظ کرام جنہوں نے اس ادارہ سے تکمیل حفظ قرآن کیا ان کے سروں پر دستارِ فضیلت باندھی گئی۔

اس وقت ادارہ میں پانچ ماہر وباہر اور محنتی اساتذۂ کرام، ایک باورچی اور تقریباً تیس طلبہ ہاسٹل میں مقیم ہیں جن کی مکمل کفالت مدرسہ ھذا کے ذمہ ہے ،نیز بیس مقامی طلبہ وطالبات اپنے مقرر وقتوں میں آکر علمی پیاس بجھا رہے ہیں ،یہ ادارہ محض فی سبیل اللہ اور اہل خیر خواتین وحضرات کے تعاون سے چل رہا ہے ۔

0 Response to " ماہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا اہم باب رہا ہے : محمد ضیاء العظیم قاسمی"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article