مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے پر سلیم پرویز نے وزیراعلی نتیش کمار و نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کا شکریہ اداکیا

مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے پر سلیم پرویز نے وزیراعلی نتیش کمار و نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کا شکریہ اداکیا


                                                       پٹنہ، 25 جولائی جنتادل یونائیٹیڈ اقلیتی سیل کے ریاستی صدر و بہار قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین سلیم پرویزنےمدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے پر وزیراعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آج یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بہارکی ترقی بالخصوص اقلیتوں کی تعلیم میں بہتری کے لئے وزیراعلی نتیش کمار کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مدارس کو مزید فعال بنانے اور شفافیت پر خاص توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں عصری تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے یہ مدارس کے طلباءبھی آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لیں ایسا ماحول بنائیں۔

0 Response to " مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے پر سلیم پرویز نے وزیراعلی نتیش کمار و نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کا شکریہ اداکیا"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article