آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر ڈاکٹر صاحب کو خراج عقیدت پیش کی

آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر ڈاکٹر صاحب کو خراج عقیدت پیش کی


 بہار کے سرزمین سیوان ٹاؤن ہال میں سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد شہاب الدین صاحب کی دوسری یوم وفات کے موقع پر آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر ڈاکٹر صاحب کو خراج عقیدت پیش کی۔ تعزیتی اجلاس میں مسلم بیداری کارواں کے بہار ریاستی نائب صدر و ترجمان عظمت اللہ ابوسعید صاحب، ماسٹر محمد نور عالم صاحب، مولانا سمیع اللہ ندوی صاحب اور دربھنگہ ضلع صدر اشرف احمد نے بھی شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا فرمائی۔ تعزیتی اجلاس کے موقع سے جناب نظرعالم نے ڈاکٹر صاحب پر کیا کچھ کہا وہ ضرور پڑھیں:


*ڈاکٹر محمد شہاب الدین ایک عظیم رہنما*


جب اسلام دنیا کے مدمقابل ہو تو قربانیاں تو دینی ہی پڑیں گی، ہمارے اور آپ کے دلوں میں بسنے والے ڈاکٹر شہاب الدین شہید صاحب نے اپنی جان قوم و ملت اور ملک کے مفاد کے لئے قربان کی ہیں، ہم ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، ہم اسلاف پرور لوگ ہیں، ان کے اوصاف کو اپناکر اگلی نسلوں میں منتقل کرتے ہیں، ہم کیسے بھول سکتے ہیں انہیں۔


آج ان کو گئے دو سال بیت گئے مگر وہ پہلے کی طرح آج بھی ہمارے بیچ موجود ہیں، ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے کارہائے نمایاں، ان کی فکر، ان کے اخلاقیات اور ان کی عوام کے لئے ہمدردی کون بھول سکتا ہے انہیں۔۔۔۔!!!


آہ ! ڈاکٹر محمد شہاب الدین صاحب آپ کا جانا لاکھوں دلوں کو غمناک کرگیا، مگر ہم وعدہ کرتے ہیں آپ کے مشن سے کوئی کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے:

میں اسی قبیلے کا فرد ہوں 

جسے ناز صدق و یقیں پہ ہے

یہی نامہ بر ہے بہار کا

جو گلاب میری جبیں پہ ہے


ہمت اور حوصلے بزدل ہارتے ہیں، ہماری نگاہیں تمام تر حالات کو دیکھ اور سمجھ رہی ہیں، سنت الہیہ ہے جن پر ذمہ داریاں زیادہ ہوں جو بڑا زیادہ ہو، جن کی فضیلتیں زیادہ ہوں انہیں مصائب کا سامنا بھی زیادہ ہی کرنا ہوتا ہے، گھبرائیں نہیں، مایوس نہ ہوں، ملک کے حالات آج کے تناظر میں بد سے بدتر ہیں، یقین رکھیں ملک، صوبہ ہی نہیں پوری دنیا کے حالات بدلیں گے۔

میں کٹ گروں یا سلامت رہوں یقین ہے مجھے

یہ حصار ستم کوئی تو گرائیگا


ُڈاکٹر صاحب نے ہمیں جینا سکھایا ہے، حالات سے نبردآزما ہونا سکھایا ہے اور جب خدا کے پاس گئے تو شہید کا درجہ پایا ہے، آپ کی زندگی سراپا مثال ہے، ہمیں آپ سے طاقت اور حوصلہ ملتا ہے، یقینا آپ کبھی ظلم و جبر کے آگے سرنگوں نہیں ہوئے۔


دوستوں آج ہم لوگ یہ سوچ کر آگے بڑھیں گے کہ مرتے وہ لوگ ہیں جو مردہ ہوتے ہیں، زندہ لوگ زندہ اور ہمیشہ زندہ ہی رہتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائیں، قوم و ملت کو صوبہ اور اس ملک کے ساتھ پورے جہاں کو قیادت فراہم کریں، یہی شہاب الدین صاحب سے سچی خراج عقیدت ہوگی: 

دیکھو یہ میرے خواب تھے  دیکھو یہ میرے زخم ہیں 

میں نے تو سب حساب جاں برسرعام رکھ دیا

0 Response to "آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر ڈاکٹر صاحب کو خراج عقیدت پیش کی"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article