2024 کے پارلیامنٹ انتخاب میں مسلمانوں کو اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا: نظرعالم

2024 کے پارلیامنٹ انتخاب میں مسلمانوں کو اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا: نظرعالم


پٹنہ۔ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے کہا کہ ہم مسلمان سیکولر پارٹیوں کو کس لئے ووٹ دیتے ہیں، اس لئے نہ کہ آئین اور قانون بچا رہے، لوگوں کے تحفظ کی بات ہوتی رہے، جمہوری ملک میں آئین اور قانون کے ساتھ انصاف اور حق حقوق کی بات ہوتی رہے۔


لیکن کیا ایسا ہوتا ہے مسلمان کے ساتھ؟ کیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور ظلم پر یہ پارٹیاں کھڑی ہوتی ہیں؟


نہیں نہ، تو پھر اس پر کون سوچے گا...؟


 کیا نام نہاد سیکولر پارٹیاں یہ نہیں جانتی ہے کہ آئین کے بنیاد پر مسلمان انہیں 70 سالوں سے ووٹ دیتے آرہے ہیں اور آگے بھی یہ آئین کے ساتھ رہنے والے لوگ ہیں۔ 


پھر یہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی، ظلم کے خلاف کیوں نہیں بولتے؟


کیوں نہیں ہمارے لوگوں کو اسمبلی اور پارلیامنٹ میں آبادی کے حساب سے پہنچنے دیتے؟


آخر ان سارے معاملے پر کون سوال کرے گا؟ کون لڑے گا؟

 کون اس گنگی بہری نام نہاد پارٹیوں کو وقت پر جواب دے گا؟ 


مسلمان نہ کبھی ڈرکر کسی نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو ووٹ دیتا ہے اور نہ ہی کوئی مجبوری میں ووٹ کرتا ہے۔ اس لئے ان سبھی نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو وقت رہتے ہوش کے ناخن لینے ہونگے تبھی فرقہ پرست طاقتوں کو 2024۔2025 میں روکنے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں اس میں کامیابی مل پائے گی۔ مسلمان اب کسی کے بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔ اب آئندہ جو بھی مسلمانوں کے تحفظ، آئین کے تحفظ، جمہوریت بچاؤ، آئین بچاؤ کی لڑائی لڑے گا۔ مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرے گا، سب کو ساتھ لیکر چلے گا، برابری کی بات کرے گا، مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سیاست میں حصہ داری دے گا، مسلمان اسی کے ساتھ جائے گا۔ بھاجپا کا خوف دکھانا بھول جائے، سارا ننگا ناچ دیکھ لیا گیا ہے۔ سارے ظلم و ستم کو لوگ جھیل رہے ہیں اب اس سے زیادہ برا دن نہیں جھیلا جا سکتا۔ اس لئے اب سبھی کو بیدار ہونا ہوگا، انتخابی موقع پر سیاسی دلالوں سے بچنا ہوگا، تبھی ہم آگے سیاسی طور پر اپنے آپ کو مضبوط کر پائیں گے۔

0 Response to "2024 کے پارلیامنٹ انتخاب میں مسلمانوں کو اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا: نظرعالم"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article