سلیم پرویزکی جانب سے پرتکلف دعوت افطار میں وزیراعلی سمیت معزز شخصیات کی شرکت

سلیم پرویزکی جانب سے پرتکلف دعوت افطار میں وزیراعلی سمیت معزز شخصیات کی شرکت

 

پٹنہ، 8 اپریل: جنتادل یونائیٹیڈ اقلیتی سیل کے ریاستی صدر بہارقانون ساز کونسل کے سابق کارگذار چیئرمین سلیم پرویز و اقلیتی فلاح کے وزیرزماں خان کی جانب سے  آج 16 رمضان المبارک مطابق 8 اپریل بروز سنیچرپرتکلف دعوت افطار کا اہتمام حج بھون پٹنہ میں کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلی بہار نتیش کمار کے علاوہ وزرائ، ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی کے علاوہ بڑی تعداد میں معزز شخصیات و پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر سلیم پرویز نے وزیراعلی کو ٹوپی گلدستہ و صافہ پیش کر خیر مقدم کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلی کی خدمت میں سپاس نامہ بھی پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ جناب سلیم پرویز کی جانب سے گذشتہ سال بھی عظیم الشان دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وزیراعلی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ 

اس موقع پر وزیراعلی نتیش کمار نتیش کمار نے اس موقع پر موجود ہزاروں روزہ داروںاور مہمانوں سے بہ نفس نفیس ملاقات کی اور افطار کے لئے کئے گئے انتظامات پر سلیم پرویز کو مبارکباد پیش کی۔

اس دعوت افطار میں شرکت کرنے والوں میںاس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، مالیات، تجارتی ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، وزیر قانون جناب شمیم احمد، محصولات اور زمینی اصلاحات کے وزیر آلوک کمار مہتا، پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات کی بہبود کی وزیر محترمہ انیتا دیوی، خوراک اور صارفین کے تحفظ کی وزیر محترمہ لیشی سنگھ، اقلیتی بہبود کے وزیر زماں خان، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر شاہنواز، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب اودھ۔ بہاری چودھری، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین مسٹر دیویش چندر ٹھاکر، جے ڈی یو کے قومی صدر و ایم پی مسٹر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، کانگریس کے ریاستی صدر سہ رکن پارلیمنٹ مسٹر اکھلیش پرساد سنگھ، سابق وزیر اعلیٰ مسٹر جیتن رام مانجھی، رکن قانون ساز کونسل راجیو رنجن، مسٹر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی، خالد انور، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین جناب ارشاد اللہ، بہار ریاست شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، محکمہ اقلیتی فلاح کی پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر سفینہ اے این ،جدیو کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر،روزنامہ قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹر ایس ایم اشرف فرید،  روزنامہ تصدیق کے ایڈیٹر ساجد پرویز، شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ارشاد علی آزاد، جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر اشرف انصاری، غلام غوث راعین و دیگر معززین موجود تھے۔

حج بھون میں منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم یہاں دعوت افطار کے لیے آئے ہیں، آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ کل بھی آپ نے 1 اینی مارگ پر منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی۔

نوادہ اور سہسرام تشدد معاملے میں ملزمین کے مکانات کو ضبط کرنے کے سوال پر، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں جگہوں پر انتظامیہ کے لوگ مصروف ہیں۔ وہ لوگ اپنا کام کر رہے ہیں۔ جہاں بھی نقصان ہوا ہے اس کے لیے بھی کچھ کیا جائے گا۔ عوام کے مفاد میں جو بھی کرنا ہے وہ کریں گے۔

اڈانی کیس میں جے پی سی کی تشکیل سے متعلق شری شرد پوار کے بیان پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ خود بتائیں گے، ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ لوگوں کی اپنی رائے ہے، یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

0 Response to " سلیم پرویزکی جانب سے پرتکلف دعوت افطار میں وزیراعلی سمیت معزز شخصیات کی شرکت"

एक टिप्पणी भेजें

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article