اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کا پریس کانفرنس آج حکومت سے ہم صرف رزلٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔امجدی
پٹنہ اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کی ہنگامی میٹینگ اور پریس کانفرنس 20/مارچ یعنی آج ہی کے دن رکھا گیاہے۔ہم حکومت سے نوکری نہیں صرف رزلٹ کا مطالبہ کرتے ہیں اسمبلی میں پُرزور آواز اُٹھی ہم پورے بہار کے امیدوار اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ہم حکومت سے ایک سوال پوچھتے ہیں کہ صرف آواز ہی اٹھتی رہے گی یا اس کا نتیجہ بھی سامنے آۓ گا۔یہ حکومت اور وزیراعلی نتیش کمار اور ناٸب وزیراعلی تیجسوی پرساد یادو اور وزیر تعلیم طۓ کریں ہم آٹھ سال سے صرف ایک رزلٹ کے لۓ پریشان ہیں ان تمام باتوں کو آج میڈیا سے بتاتے ہوۓ آل بہار اردو بنگلہ ٹی ای ٹی سنگھ کے ریاستی صدر مفتی حسن رضا امجدی رو پڑےاور کہا کہ ہمارا ہمدرد اور مظلوموں کا اس دنیا میں کوٸ نہیں ہے ہم مسلسل آٹھ سالوں سے حکومت اور پولس کی بربریت کا شکار ہو رہے ہیں اس کا گواہ اللہ ہے افسران کہتے ہیں جب تک وزیر اعلی نہیں بولے گیں تب تک ہم لوگ کچھ نہیں کرسکتے جبکہ وزیراعلی کے کہنے پر ہی لیگل اوپینیین منگوایا گیا جو امیدواروں کے حق میں آیا اب تو کچھ باقی نہیں بچا پھر رزلٹ جاری کرنے میں تاخیر کیوں امیدوار بہت پریشان ہیں اسی باتوں کو لیکر اردو بنگلہ ٹی ای ٹی سنگھ کے ریاستی اور صوباٸ صدر مفتی حسن رضا امجدی نے پٹنہ میں ہنگامی میٹینگ اور پریس کانفرنس رکھا ہے جس میں بہار کے تمام ضلعوں کے صدر اور سکریٹری موجود رہے گیں حکومت کب رزلٹ جاری کرتی ہے یہ جلد طۓ کرے۔آٹھ سالوں سے صرف وزیراعلی سے لیکر وزیر تعلیم تک یقین دہانی کرارہے ہیں حکومت کے پاس انصاف کے بہت طریقے ہیں ان سارے طریقوں میں بہتر یہ ہیکہ حکومت کابینہ سے پاس کرکے رزلٹ جاری کرے۔پورے بہار کے لوگوں کو آپ سے انصاف کی امید ہے امیدوار گاندھی میدان میں آٹھ بجے تک پہونچے۔
0 Response to " اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کا پریس کانفرنس آج حکومت سے ہم صرف رزلٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔امجدی"
एक टिप्पणी भेजें